کراچی سے لاہور جانیوالی جناح ایکسپریس اور مال گاڑی میں ٹکر، متعدد افراد جاں بحق

 

حیدرآباد (پبلک نیوز) کراچی سے لاہور جانے والی جناح ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کے بعد ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی ہے۔ 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق شہرقائد سے زندہ دلوں کے شہر کے لیے روانہ ہونے والی جناح ایکسپریس حیدر آباد کے علاقہ لطیف آباد کے قریب مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے بعد ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی۔

 

پبلک نیوز کے مطابق حادثہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے لیے ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں