جے آئی ٹی کی تحقیقات، اثاثہ جات کیس میں اعظم سواتی کو کل طلب کر لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) اعظم سواتی اثاثہ جات کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات کا معاملہ، جے آئی ٹی نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو کل طلب کر لیا۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

 

اعظم سواتی اثاثہ جات کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات کا معاملہ میں جے آئی ٹی نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو کل طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ جے آئی ٹی کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔

 

جے آئی ٹی رواں ہفتے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔ اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا بیان کر لیا گیا ہے۔ سابق آئی جی اسلام آباد جان محمد، ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن اور کیس کے تفتیشی افسران کے بیان بھی ریکارڈ کر لئے گئے ہیں۔ جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کر رہے ہیں۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں