گرفتار حریت رہنما یاسین ملک کی بھارتی جیل میں طبیعت شدید خراب ہو گئی

پبلک نیوز: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی جاری۔ بارہ مولامیں نوجوان کوشہید کر دیا گیا۔ دوسری جانب گرفتار حریت رہنما یاسین ملک کی جیل میں طبیعت خراب نئی دہلی کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کے مظالم کاسلسلہ نہ تھم سکا۔ ضلع بارہ مولامیں سرچ آپریشن کی آڑمیں ایک نوجوان کوشہیدکردیاگیا۔ قابض افواج نوجوان کی لاش کوبھی اپنے ساتھ لے گئے۔

آپریشن کے دوران موبائل اور نیٹ سروس بھی معطل رہی۔ اونتی پورہ میں بھی بھارتی افواج نے سرکاری ملازم کوبہیمانہ تشددکانشانہ بنایا اورحالت غیرہونے پرسڑک کنار پھینک دیاگیا۔

بھارتی ایجنسیوں کی زیرحراست حریت رہنمایاسین ملک کی جیل میں طبیعت شدیدخراب ہوگئی۔ جس کے باعث انہیں نئی دہلی کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ اسپتال میں یاسین ملک سے کسی کوملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں