جلالپور : دشمنی کی بنا زمیندار نے 15 سالہ لڑکی پر خون خوار کتا چھوڑ دیا

جلالپور (پبلک نیوز) پیروالا میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر مقامی زمیندار نے محنت کش کی 15 سالہ بیٹی پر خون خوار کتا چھوڑ دیا جس کے کاٹنے سے پندرہ سالہ اقراء زخمی ہو گئی۔

پبلک نیوز ذرائع کے مبطابق جلالپور پیروالا میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر مقامی زمیندار نے محنت کش کی 15 سالہ بیٹی پر خون خوار کتا چھوڑ دیا کتے کے کاٹنے سے 15 سالہ اقراء بی بی کے بازو کا گوشت باہر نکل آیا جسے اہل علاقہ نے فوری ہسپتال منتقل کر دیا۔

متاثرہ اقراء بی بی کا کہنا تھا کہ نواحی علاقہ شہنی میانی کے رہائشی اجمل، توقیر اور غلام فرید نے جان بوجھ کر اپنا پالتو کتا مجھ پر چھوڑا میرے والد کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔ میں اپنے والد کے لیے گھر سے پانی لانے جا رہی تھی کہ راستے میں کتے نے مجھ پر حملہ کر دیا اور میرے بازو کو زخمی کر دیا۔ جبکہ اجمل وغیرہ ساتھ ہی کھڑے تماشا دیکھتے رہے۔ اہل علاقہ نے میرے شور کرنے پر میری جان بچائی اور مجھے ہسپتال منتقل کر کیا۔

علاوہ ازیں تھانہ صدر پولیس نے اقراء بی بی کے والد کی مدعیت میں اجمل، توقیر اور غلام فرید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں