جنگی جنون میں مبتلا بھارت 50کروڑ ڈالر کے اسرائیل سے اسپائیک مزائل خریدے گا

نئی دہلی (پبلک نیوز) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ اسرائیل سے 50 کروڑ ڈالر میں 4500 ٹینک شکن اسپائیک میزائل خریدے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کا جنگی جنون سر چڑھ کر بولنے لگا۔ اسرائیل سے میزائل خریدنے کی تیاری کر لی گئی۔ دونوں فریقین کو مودی حکومت سے معاہدہ کی منظوری ملنے کا انتظار ہے۔ معاہدہ پر دستخط سے قبل بات چیت کے لیے اسرائیل کے دفاعی سیکرٹری دو جولائی کو بھارت کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بھارت یہ میزائل رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹم سے خریدے گا۔ ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل 800 میٹر سے 8کلومیٹرتک وار کر سکتے ہیں۔ بھارت نے 2017 میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی طرف سے اس طرح کے میزائل بھارت میں ہی تیار کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کو منسوخ کر دیا تھا۔

3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں