جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلور خاندان سے اظہار تعزیت

پشاور(پبلک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کا دورہ کیا، دورے کے دوران بلور خاندان سے ملاقات کی۔ پشاور میں خودکش حملہ میں شہید ہونے والےعوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ہارون بلور کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مغفرت کی دعا بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلور خاندان ڈٹ کر کھڑا رہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلور خاندان نے عظیم قربانیاں دیں۔

پاک آرمی کے سربراہ پشاور میں ہارون بلور کی رہائش گاہ پہنچے تو ان کے ہمراہ کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی تھے۔ سربراہ پاک فوج نے ہارون بلور کی شہادت پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت بھی کی۔

یاد رہے کہ 10 جولائی کو انتخابی مہم کے سلسلہ میں ہارون بلور پشاور کے علاقے یکہ توت میں کارنر میٹنگ میں موجود تھے جہاں خودکش حملے میں ان سمیت 20افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں