ڈرامہ 'گیم آف تھرونز' سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صوفی ٹرنر نے اچانک شادی کرلی

پبلک نیوز: شہرہ آفاق فنٹیسی ڈرامہ "گیم آف تھرونز" سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صوفی ٹرنر اور امریکی گلوکار جوئے جونس نے اچانک شادی کرلی۔

 

مشہور فینٹیسی ڈرامہ سیریز 'گیم آف تھرونز' میں سانز اسٹارک کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ صوفی ٹرنرپیا گھر سدھار گئیں۔ صوفی ٹرنر نے امریکی گلوکار اور دوست جوئے جونس سے اچانک شادی کرلی۔

 

دونوں کے درمیان گزشتہ کئی سال سے تعلقات تھے تاہم کبھی بھی دونوں نے شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا۔ جوئے جونس بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے دیور اور گلوکار نک جونس کے بڑے بھائی ہیں۔

 

شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی دلہن صوفی ٹرنر نے روایتی سفید لباس زیب تن کیا۔ تقریب میں شوبز اور میوزک انڈسٹری کے چند نامور اور جوڑے کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں