پاکستان اور چین کا جنگلات کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا مشترکہ فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) جنگلات کے شعبے میں بھی تعاون بڑھائیں گے، پاکستان اور چین متفق، وزارت موسمیاتی تبدیلی پاکستان اور وزارت ماحولیات چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی ہو گئے۔

جنگلات کے شعبے کے سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار کو مد نظر رکھتے ہوئے چین اور پاکستان نے تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا، دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر لیے گئے۔ اسلام آباد میں مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور چینی سفیر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ دونوں ممالک ماحولیات کے معاملے میں قدم سے قدم ملا کر چلنے پر آمادہ ہیں۔

مشیر ملک امین نے کہا کہ یہ فیصلہ جنگلات کے شعبے کے سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ پاکستان اس شعبے میں چین سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ نئی حکومت اور وزیراعظم عمران خان نے ماحولیات کے شعبے کو بے حد اہمیت دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان پائیدار ترقی کے حصول کے لئے بھی کوشاں ہیں۔

 

مفاہمت کی یادداشت میں دس آرٹیکل شامل ہیں، جس میں جنگلات کو محفوظ بنانے، جنگلی حیات کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلی کے جنگلات پر منفی اثرات، آبی وسائل کا بہتر استعمال، خراب زمین کی بحالی، جنگلات اور ماحولیات سے متعلقہ ریسرچ اور دیگر نکات پر باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں