سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے نواز شریف کا بیان ریکارڈ کر لیا

لاہور(مرزا رمضان بیگ) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ میں نامزد نواز شریف کا بیان جے آئی ٹی نے ریکارڈ کر لیا، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے نواز شریف سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

 

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کر لیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان کوٹ لکھپت جیل میں ریکارڈ کیا گیا، جے آئی ٹی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے نواز شریف سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی، نواز شریف نے جے آئی ٹی کے تمام سوالوں کا جواب تحمل کے ساتھ دیا۔

 

جے آئی ٹی اب تک مقدمہ میں نامزد 6 وزراء، 90 سے زائد پولیس ملازمین اور 85 عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کر چکی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تفتیش آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ جلد ہی رپورٹ حکومت کو فراہم کر دی جائے گی۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں