جوکووچ، نڈال، تیافوئے نے روجرز کپ کے تیسرے مرحلہ میں کوالیفائی کر لیا

(پبلک نیوز) ویمبلڈن چمپئن جوکووچ، عالمی نمبر ایک نڈال اور امریکن ٹینس اسٹار تیافوئے نے روجرز کپ کے تیسرے مرحلے میں کوالیفائی کرلیا۔ خواتین کے سنگلز میں سیلونے اسٹیفنزنے فرانکوزے ابانڈا کو شکست دے دی۔

کینیڈا میں روجرز کپ کے دلچسپ مقابلے جاری۔ دوسرے مرحلے میں ویمبلڈن چمپئن جوکووچ نے پیٹر پولانسکی کو شکست دے دی۔ نواک ڈی جوکووچ نے حریف کھلاڑی کو 4-6اور 3-6سے شکست دے کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔

عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے فرنچ پلیئر بینویٹ پیئر کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ 32سالہ اسپینش نے حریف کھلاڑی کو 3-6اور 2-6سے شکست دی۔

امریکہ کے فرانسس تیافوئے نے کینڈین میلوس راونیک کو شکست دے دوچار کیا۔ 20سالہ تیافوئے نے حریف کھلاڑی کو 6-7، 6-4اور 1-6سے شکست دے کر روجرکپ کے تیسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں میں امریکہ کی سیلونے اسٹیفنزنے کینیڈا کی فرانکویزے ابانڈا کو آسان مقابلے میں شکست دی۔ عالمی نمبر 3سیلو نے اسٹیفنز حریف کھلاڑی کو 0-6اور 2-6سے کامیابی حاصل کی۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں