وفاقی حکومت کے بعد تبدیلی کے سفر نے پنجاب کا رخ کر لیا

لاہور(ادریس شیخ) تبدیلی کا سفر پنجاب میں بھی پہنچ گیا، صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کے احکامات، 10 سے زائد صوبائی وزراء ڈویلپمنٹ سیکٹر کی سکیمیں مکمل ہی نہ کر سکے۔

 

تبدیلی کے سفر نے وفاقی حکومت کے بعد پنجاب کا رخ کر لیا، صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، ذرائع کے مطابق اعلی حکومت سطح سے چیف سیکریٹری پنجاب، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری امپلی مینٹیشن سے بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

 

ترقیاتی سکیموں کے تمام صوبائی وزراء کے مختص شدہ اور خرش شدہ بجٹ کی تفصیلات اور وزراء کے ماتحت اداروں کی ڈویلپمنٹ سیکٹرز میں کارگردگی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزراء کی سپلیمنٹری گرانٹس، نئی ترقیاتی سکیموں سے متعلق بھی رپورٹ مرتب ہوگی۔

 

ذرائع محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق 10 سے زائد صوبائی وزراء ترقیاتی فنڈز ہی استعمال نہیں کر سکے، اکنامک افیئرز کے 41 ارب روپے اور محکمہ ہاؤسنگ اینڈ کمیونٹی کے 13ارب روپے ترقیاتی فنڈز استعمال نہیں ہو سکے۔ سرکاری ٹھیکیداروں اور کنسلٹنٹس کو بھی ادائیگیاں بھی نہ ہو سکی ہیں۔ صوبائی وزراء کی رپورٹ پر حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں