پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل:خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16مئی تک توسیع

لاہور(شاکر محمود، اعوان) احتساب عدالت نے پیراگون سوسائٹی مبینہ بے ضابطگیوں کے الزمات پر گرفتار خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 مئی تک توسیع کر دی، سابق صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق نے موجودہ حکومت کو منحوس قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی وجہ ملکی معشیت تباہ ہو چکی۔

 

احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی بے ضابطگیوں پر کیس کی سماعت کی، جیل حکام نے گرفتار ملزم سلمان رفیق کو پیش کیا جبکہ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام اباد ہونے کے باعث پیش نہیں کیا جا سکا، دوران سماعت عدالت نے خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر کنٹیرز لگا کر راستے بند کرنے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سارا لاہور بند کر دیا ہے۔ عدالت نے خواجہ برادرن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16مئی تک توسیع کرتے ہوئے ہدایت کہ جلد از جلد ملزم کو واپس لے جایا جائے۔

 

عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق نے ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں کمی کے لیے مسٹر عمران خان کا 72 گھنٹے کا وقت پورا ہی نہیں ہو رہا، ان جیسے غیر سنجیدہ جاہل حکمران ہوں گے تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے پی ٹی آئی کے سپوٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سپوٹران کو کہنا چاہتا ہوں کہ ابھی ابتدائے عشق ہے، روتا ہے کیا، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں