جسٹس انوار الحق نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کےعہدے کا حلف اُٹھالیا

لاہور(پبلک نیوز) جسٹس انوار الحق نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کےعہدے کا حلف اٹھا لیا، جسٹس انوار الحق کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی، جہاں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ان سے حلف لیا۔

 

گورنرہاؤس پنجاب میں نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوارالحق کی تقریب حلف برداری، جسٹس انوارالحق نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے حلف لیا۔ گورنرہاؤس میں سجی تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی کابینہ کے اراکین،لاہورہائیکورٹ کے جج صاحبان، سینئر پولیس افسران اوربار کونسل کے عہدیدران شریک ہوئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاورعلی مدت ملازمت مکمل ہونے پرریٹائر ہو گئے۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس یاورعلی کے ریٹائر ہونے کے بعد لاہورہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کا انتخاب آج ہو گیا۔ جسٹس انوارالحق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی ذمہ داریاں قانونی طریقے سے نبھائے گئے۔ جسٹس یاور علی کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس سردار شمیم خان لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے جبکہ جسٹس امین الدین خان عدالت عالیہ کی انتظامیہ کمیٹی میں شامل ہو گئے۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں