جسٹس آصف سعید کھوسہ 26ویں چیف جسٹس پاکستان کے طور پر حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (پبلک نیوز) جسٹس آصف سعید کھوسہ کل بطور چیف جسٹس اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے۔ صدر مملکت عارف علوی ان سے عہدہ کا حلف لیں گے۔ چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری تقریب میں کئی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس آ صف سعیدخان کھوسہ کل بطورچیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس آ صف سعید کھوسہ ملک کے 26 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔ جسٹس آ صف سعید خان کھوسہ کی بطور چیف جسٹس حلف برداری کی تقریب ایون صدر میں ہوگی، جہاں وہ نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے موجودہ، سابق ججز، مختلف ممالک کے عدالتی نظام میں اہم عہدوں پر فائز غیر ملکی بھی شرکت کریں گے۔ شمالی قبرص کی سپریم کورٹ کی صدر نارین فردی بھی شرکت کریں گی۔ نائجیریا کی ریاست برونو کے چیف جسٹس قاشم بھی شریک ہوں گے۔

کامن ویلتھ کی گورننگ کمیٹی اورجوڈیشل تعلیم اور کامن ویلتھ جوڈیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کینیڈا کے صدر بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مدن بھیمارو لوکر اور ان کی اہلیہ بھی چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں  شرکت کریں گے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں