جسٹس اطہرمن اللہ کوچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر کرنے کی باضابطہ منظوری

اسلام آباد (پبلک نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی تعنیاتی کے معاملہ پر علی محمد خان کی زیر صدارت ججز تقرری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس اطہر من اللہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے کی ان کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک، راجہ پرویز اشرف، مسلم لیگ ن کی طرف سے رانا ثناء اللہ اور جاوید عباسی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے جانب سے نعمان وزیر اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سرفراز بگٹی بھی شریک تھے۔

اجلاس میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بنانے کی سفارش پر مشاورت کے بعد اس کی باضابطہ منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے یکم نومبر کو سینئر ترین جج جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بنانے کی سفارش کی تھی۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں