جسٹن ٹروڈو نے افغانستان میں گانا گا کر دھوم مچا دی

پبلک نیوز: جسٹن ٹروڈو نے افغانستان میں گانا گا کر دھوم مچا دی۔ کینیڈین وزیراعظم سے مشابہ افغان ٹروڈو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا مشابہ شخص بھی منظرعام پر آ گیا۔ افغان صوبے بدخشاں کے عبدالسلام مفتون کی شکل ہوبہو کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملتی ہے جنہیں دیکھ کر پہلی نظر میں کوئی بھی شخص دھوکا کھا جائے۔

سلام مفتون نے ٹی وی شومیں گلوکاری کے جوہر دکھانے کے لیے شرکت کی جنہیں دیکھ کر سب کا منہ کھلا رہ گیا۔

 

 

ٹی وی پر آنے کے بعد سے سلام مفتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ کوئی انہیں 'افغان ٹروڈو' تو کوئی 'سلام ٹروڈو' کا لقب دے رہا ہے۔ ٹی وی شو میں مفتون نے ازراہ مذاق کہا کہ یہ ان کے بڑے بھائی ہیں جو بچپن میں بچھڑ گئے تھے۔

ایک صارف نے لکھا کہ انہیں یہ نہیں پتہ چل رہا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کا تعلق افغانستان سے ہے یا سلام مفتون کینیڈا سے ہے۔

احمد علی کیف  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں