کراچی والوں کیلئے بری خبر، کل سے بجلی معطل ہونے کا خدشہ

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد کے باسیوں کے لیے بری خبر آ گئی۔ کل سے کے الیکٹرک کے مظالم سہنے کو تیار ہو جائیں۔

 

تفصیلات کے مطابق اڑھائی کروڑ کی آبادی رکھنے والے شہر کے آدھے حصے میں بجلی معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ کے الیکٹرک کا آج سے تقسیم کار کمپنی سے 22سالہ معاہدہ ختم ہوجائے گا۔ جس کے بعد کراچی کا اندھیروں میں ڈوبنے کا خطرہ بڑھ گیا۔

 

شہر بھر کو 123میگا واٹ بجلی معطل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ کے الیکٹرک مفت کی بجلی لے کر کراچی والوں سے کروڑوں روپے اینٹھتی ہے۔ نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک 6سو میگا واٹ سے زائد بجلی حاصل کرتی ہے۔ کے الیکٹرک فرنس آئل سے بجلی بنانے سے گریز برت رہی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق فریقین معاہدے کی توسیع چاہتے تھے مگر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے مخالفت کی گئی۔ نیپرا نے سنگین صورتحال پر پاور ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے فوری طور پر اضافی بجلی فراہم کی جائے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں