ٹوبہ ٹیک سنگھ: بابا کٹورہ کےعرس کے موقع پر کبڈی ٹورنامنٹ کا اہتمام

 

 

ٹوبہ ٹیک سنگھ (پبلک نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بابا کٹورہ کے سالانہ عرس کے موقع پر کبڈی ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں ملک بھر سے کبڈی کے نامور 16  قومی کھلاڑیوں  نے حصہ لیا۔  عیس پور کی ٹیم نے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ کبڈی میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی کثیر تعداد گراؤنڈ میں امڈ آئی۔

 

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاوں 383 ج ب عیس پور میں بابا کٹورہ کے سالانہ عرس کے موقع پر تھپڑوں والی کبڈی ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا۔ آرگنائزر ٹورنامنٹ حاجی عبید اللہ نے نوجوانو ں میں کھیلوں کو فروغ دینے اور گراؤنڈز کو آباد کرنے کے لیے سالانہ تھپڑوں والی کبڈی کے مقابلو ں کا انعقاد کروایا۔ جس میں ملک بھر سے کبڈی کے نامور 16 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

 

پنجاب کے اس ثقافتی کھیل کو دیکھنے کے لیے شائقین کی کثیر تعداد نے گراؤنڈ کا رخ کیا۔ مقابلے میں شریک ہر کھلاڑی نے دوسرے حریف پر تھپڑوں کی ایسی بارش کی کہ شائقین داد دینے پر مجبور ہو گئے جبکہ دوسری طرف مقابلے میں شریک حریف کھلاڑیوں کے چودہ طبق روشن ہوگئے۔

 

کبڈی کا فائنل ٹاکرا عیس پور اور الہڑ ٹیم کے مابین ہوا جس میں عیس پور کی ٹیم نے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ شائقین نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام بھی دئیے۔

 

پنجاب کی ثقافت اور دیسی کبڈی کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے مقابلہ جات سے لوگوں کو تفریح کے مواقع میسر ہونے کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان بھی آباد ہوتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ اس طرح کے مقابلہ جات کی مناسب پذیرائی کرے.

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں