پیرس میں کفتان آرٹ کا رنگا رنگ فیشن شو، خوبرو ماڈلز کے ریمپ پر جلوے

پیرس (اشفاق چودھری) خوشبوؤں کے شہر میں کفتان آرٹ کا رنگا رنگ فیشن شو سجا۔ مختلف ممالک کےفیشن ڈیزائنرز نے اپنے دیدہ زیب ملبوسات متعارف کرائے۔ فیشن شو میں خوبرو ماڈلز نےحسن اور اداؤں کے جلوے بکھیرے۔

تفصیلات کے مطابق پیرس میں کفتان آرٹ کا فیشن میلہ سج گیا۔ مختلف ممالک کے ڈیزائنرز نے اپنے دلکش اور منفرد ملبوسات متعارف کرائے۔

رنگوں سے سجے مراکو کے روایتی لباس کفتان کے جدید ڈیزائین بھی فیشن شو کی زینت بنے۔ معروف ڈیزائنرز کرم خدیجہ، یسرٰی عائشہ، فواد برزکی، اسماء المالکی، ثناء اور مریم نے اپنے تیار کردہ روائتی اور جدید ملبوسات متعارف کرائے۔

خوبرو ماڈلز نے عرب خواتین کے پسندیدہ پارٹی ڈریسز، عروسی ملبوسات اور روایتی کفتان پہن کر ریمپ پر کیٹ واک کی اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

فیشن شو میں موسیقی کا تڑکا بھی لگا۔ گلوکار اسام سرہان نے آواز کا جادو جگا کر دل موہ لیے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں