کامران اکمل، وہاب ریاض کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر شکوے

لاہور (پبلک نیوز) کامران اکمل اور وہاب ریاض  کے سلیکٹرز سے گلے شکوے، کامران اکمل بولے کوچ کو لگتا ہے میں پاکستان سے باہر پرفارم کرتا ہوں۔ سلیکٹرز کو اچانک کسی کھلاڑی کو باہر نہیں کرنا چاہیے۔ وہاب ریاض نے کہا کیرئیر کے پیک ٹائم میں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر دکھ ہوا ہے۔

 

ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کامران اکمل اور وہاب ریاض کے گلے شکوے زبان پر آہی گئے۔ قومی کرکٹر کامران اکمل نے عمراکمل کے ڈراپ کیے جانے کے سوال پر کہا ورلڈکپ کے بعد کرکٹ ختم نہیں ہو جاتی، ٹیم میں واپسی ہو سکتی ہے۔ کامران اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوچ کو شاید لگتا ہے میں اکستان سے باہر پرفارم کرتا ہوں۔

 

قومی کرکٹر وہاب ریاض کہتے ہیں کیرئیر کے پیک ٹائم میں ہوں ورلڈ کپ سکواڈ میں سلیکٹ نہ ہونے پر دکھ ہوا ہے۔

 

قومی کرکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو انگلینڈ سیریز میں پرفارم کرنا ہوگا تاکہ میگا ایونٹ ورلڈکپ میں بلند حوصلے سے شریک ہوسکے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں