کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ اور عامر خان پر تنقید کے نشتر برسا دیئے

ویب ڈیسک: بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ کنگنا رناوت نے معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور بالی ووڈ مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان پر تنقید کے نشتر برسا دیئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی کچھ دن پہلے ریلیز ہونے والی فلم 'منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی' کی رانی‘ کے حوالے سے عالیہ بھٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک دن دیگر لوگوں کی طرح عالیہ بھٹ نے بھی مجھے اپنی فلم کا ٹریلر بھیجا تھا اور کہا تھا میری خاطر اس ٹریلر کو ضرور دیکھیں۔

انھوں نے بتایا کہ عالیہ نے یہ بھی کہا یہ فلم کرن جوہر یا عالیہ کی اپنی فلم نہیں ہے بلکہ یہ فلم سہمت خان نامی لڑکی کی ہے جس نے سب کچھ ملک کے خاطر لٹا دیا تھا لیکن جب میں نے فلم کا ٹریلر دیکھا تو فوراً ہی عالیہ سے رابطہ کیا اور تقریباً آدھا گھنٹہ بات کی۔

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ لیکن حیرانی کی بات یہ ہے جب میری فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تو کسی کی طرف سے بھی کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ مجھے نہیں پتا یہ لوگ کس چیز سے خوف زدہ ہیں۔

انھوں نے مزید کہاکہ عامر خان نے مجھے جب اپنی فلم 'دنگل' کا ٹریلر بھیجا تو میں اس وقت راستہ میں تھی۔ اس کے باوجود فلم کا ٹریلر دیکھا۔ لیکن جب میری فلم کا ٹریلر جاری ہوا تو ان کے پاس وقت نہیں تھا۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں