کراچی میں بھتہ خور گروہ پھر سرگرم، تاجروں کو جان کی دھمکیاں

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں بھتہ خور گروہ پھر سرگرم ہوگیا۔ تاجروں کو جان سے مارنے کی دھمکی کے ساتھ پرچیاں دوبارہ ملنا شروع ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں تاجر کو بھتہ خوروں نے پرچی بھجوائی ہے جس پر تحریر ہے '5 لاکھ دے ورنہ جان دے'۔ پرچی پر ایک انٹرنیشنل اور ایک لوکل نمبر تحریر ہے جو نامعلوم شخص رات گئے دکان کے باہر چسپاں کرکے گیا۔

ذرائع کے مطابق بھتہ کا نیٹ ورک وصی اللہ لاکھو اور زاہد لاڈلہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ دونوں مطلوب گینگ وار کمانڈر بیرون ملک فرار ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق زیادہ تر واقعات میں انٹرنیشنل نمبر استعمال کیا گیا ہے۔

30 دن کے دوران بھتہ کی پرچیاں ملنے کے 4 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں