کراچی: لاہور جانیوالی  ٹرین کراچی ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئی

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں کالاپل کے قریب  لاہور جانے والی  ٹرین کراچی ایکسپریس کی بوگی پٹری سےاتر گئی۔ بوگی پٹری سے اترنے کے باعث ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کینٹ اسٹیشن سے شام 5بجے لاہور کے لیے روانہ ہونے والی کراچی ایکسپریس کی آخری بوگی کچھ دور جا کر ہی کالا پل کے قریب ٹریک سے اتر گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے شعبہ انجینئرنگ کا عملہ بوگی کی مرمت کے لیے کالا پل ریلوے ٹریک پہنچ گیا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ بوگی پٹری سے اترنے کے باعث ٹرین حادثہ سے بال بال بچی۔

دوسری جانب ڈی سی او ریلوے اسحاق بلوچ کا کہنا ہے کہ کراچی ایکسپریس کی بریک وین ٹریک سے اتری تھی جس میں مسافر سوار نہیں ہوتے۔ دوسری بریک وین لگا کر ٹرین منزل کی جانب روانہ کر دی گئی۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں