نائن ایم ایم، کراچی میں خوف کی نئی علامت، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام، اندھادھند گولیوں کی ترتڑاہٹ نے شہر میں امن کی فضاء خراب کر دی۔ ڈیفنس میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 فراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے اندھاد ھند گولیاں چلانے والے ملزم کو اسپتال سے حراست میں لے لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم کو کنٹرول کرنے کے واقعات میں کمی نہ آسکی۔ کراچی کے علاقے ساؤتھ زون میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے اندوہناک واقعہ میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

 

واقعہ ڈیفنس فیز 6 کی اسٹریٹ 26 میں پیش آیا جہاں عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے دونوں افراد نشے کی حالت میں تھے اور فائرنگ کے بعد گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

 

ایس ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز کا کہنا ہے کہ پولیس کانسٹیبل دوران ڈیوٹی شہید ہوا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات میں مدد ملے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے لیے نائن ایم ایم پستول استعمال کی گئی۔ گولیوں کے خول تحویل میں لے لیے گئے۔

 

کراچی پولیس نے نشے کی حالت میں اندھادھند گولیاں چلانے والے ملزم کو نجی ہسپتال سے حراست میں لے لیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں