کراچی: نادرا کا معذور افراد کیلئے ون ونڈو قومی شناختی کارڈ اجراء کا آغاز

 

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں نادرا کا انسانی ہمدردی کے تحت بڑا فیصلہ، معذور افراد کی سہولت کے لیے ون ونڈو سے قومی شناختی کارڈ کے اجرا کا آغاز کر دیا۔

 

کراچی کے علاقے صدر میں واقع غیر سرکاری تنظیم پی ڈی پی کے دفتر میں نادرا موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے پیدائشی اور حادثاتی طور پر معذور ہونے والے افراد کے خصوصی شناختی کارڈ کے اجراء کے لیے درخواستیں وصول کی گئیں۔

 

سماعت و بصارت اور بینائی  سے محروم افراد نے جہاں نادرا کے اقدام کو سراہا۔ وہیں شناختی کارڈ کے حصول میں دشواری سے بچنے کے لیے مخصوص پلیٹ فارم بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ ون ونڈو آپریشن کے دوران معذور افراد کے لیے سندھ حکومت کے ڈاکٹرز کی بھی خصوصی مدد حاصل کی گئی۔

 

ترجمان نادرا کے مطابق خصوصی افراد کے لیے اس مہم کے دوران بیک وقت خصوصی شناختی کارڈ، جوینائل سرٹیفکیٹ جبکہ ڈس ایبلیٹی سرٹیفیکٹ کی سہولیات مہیا کی جارہی ہے۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں