کراچی پولیس کا آپریشن، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے 9ملزمان گرفتار

کراچی (پبلک نیوز) پولیس نے کراچی کے علاقے ملیر میں تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی میں ملوث ملزموں کے خلاف آپریشن کیا، 9 ملزم گرفتار کر لیے اور منشیات بھی برآمد کر لیں، سکول کی عمارت منشیات فروشوں سے خالی کرا لی گئی۔

 

ملير غريب آباد ميں سکول کی عمارت منشيات فروشوں کا ڈيرہ بن گئی۔ پوليس نے آپريشن کے دوران 9 منشيات فروش گرفتار کر لیئے۔  گرفتار ملزمان سے چھ کلو گرام سے زائد خالص چرس، ہیروئن کی پڑیاں اور نشے میں استعمال ہونی والی اشیاء برآمد کرلی گئیں۔

 

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ملزمان سرکاری سکول کی خالی عمارت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہے تھے۔ پوليس نے کریک ڈاؤن کے بعد سرکاری سکول کی خالی عمارت کی صفائی بھی کروا کر انتظاميہ کے حوالے کر ديا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں