بشریٰ پنکی چوری کے الزام میں گرفتار

کراچی (پبلک نیوز) بشریٰ پنکی اور چاند کے کارنامے پبلک نیوز منظر عام پر لے آیا ہے۔ گھروں میں نرس بن کر کام کرنے والا جوڑا گرفتار کر لیا گیا۔

پبلک نیوز کے مطابق کراچی کی بشریٰ پنکی اور ان کے خاوند چاند کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق بشریٰ پنکی گھروں میں بطور نرس کام کرتے ہوئے ریکی کرتی تھی۔ میاں بیوی کے خلاف حیدری تھانے میں مقدمہ درج تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔ فوٹیج میں بشریٰ پنکی کو پکڑے جانے پر شوہر کو چوکیدار سے چھڑواتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ میاں بیوی مقابلے میں زخمی ہوئے جس کے بعد گرفتار کیا گیا۔

بشریٰ پنکی اور راحیل چاند

بشریٰ پنکی کے خاوند اور ملزم راحیل چاند نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کو بہلا پھسلا کر وارادتیں کرنے پر مجبور کیا۔ پبلک نیوز سے کی جانے والی بات چیت کے دوران بتایا کہ یہ ہماری پہلی ہی واردات تھی جس میں پکڑے گئے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں