کراچی: رینجرز کی کارروائی، موٹر سائیکل چوروں کا سرغنہ گرفتار

کراچی (پبلک نیوز) رینجرز کی کارروائی ، موٹر سائیکل چوروں کا سرغنہ گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد۔

ترجمان رینجرز کے مطابق جعفر طیار سوسائٹی ظفراللہ عرف بورنگ کو گرفتار کیا۔ ملزم کا گروہ 6 افراد پر مبنی تھا جو شہر کی مختلف پارکنگ ایریہ سے موٹر سائیکلیں چوری کیا کرتے تھے۔ 3 ملزمان چوری کرتے ہیں اور 3 چوری شدہ موٹرسائیکلوں کو بلوچستان فروخت کرتے ہیں۔

ملزم موٹر سائیکلوں کی ماسٹر چابی بنانے کا بھی ماہر ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے لیے بھی کاروائی کی جارہی ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں