سندھ کے بڑے سائیں تو سائیں افسر بھی سائیں، ڈائریکٹر سکولز کی عجیب منطق

کراچی (حمزہ گیلانی) سندھ کے بڑے سائیں تو سائیں وہاں کے افسر بھی سائیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں فیسوں میں کمی کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے استفسار پر ڈائریکٹر سکولز نے اپنی ہی منطق جھاڑ دی۔

 

سندھ ہائی کورٹ میں سکول فیس کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز منصوب صدیقی سے استفسار کیا کہ سکول بند کرنے کے علاوہ کیا کارروائی کی جاسکتی ہے؟ لگتا ہے آپ کی قابلیت یہی ہے کہ آپ کچھ نہیں کرسکتے۔

 

جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دئیے کہ منصوب صدیقی تو اتنے معصوم ہیں کہ دل چاہتا ہے انہیں چائے وغیرہ سے تواضع کرکے بھیجا جائے۔ عدالت  ڈائریکٹر پرایئویٹ اسکولز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کا حکم عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت پچیس فروری تک ملتوی کردی۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں