کرک: انڈس ہائی وے پر مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی، 13افراد جاں بحق

کرک (پبلک نیوز) انڈس ہائی وے پر ٹریفک کا المناک حادثہ، مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ 13افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک کا ایک اور المناک حادثہ سامنے آیا ہے جس میں کئی مسافر زندہ جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

مسافر وین اور ایک گاڑی میں ٹکر سے وین میں گیس سلنڈر دھماکہ سے آگ بھڑک اٹھی ۔ سانحہ انڈس ہائی وے پر کرک میں تبی خوا کے قریب پیش آیا۔ حادثہ کی شکار ہونے والی بد قسمت مسافر وین پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہی تھی۔

kurk

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کرک منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کاعلاج معالجہ جاری ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں