روضہ امام حسینؑ کے قریب بھگڈر، 31 افراد جاں بحق

 

عراق (پبلک نیوز) روضہ امام حسینؑ کے قریب بھگڈر کی وجہ سے 31 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق کربلا میں روضہ امام حسینؑ کے قریب بھگڈر مچنے سے  31 افراد شہید ہوگئے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

وزارت صحت کے ترجمان سیف البدر کا کہنا تھا کہ "عاشورہ کی رسم کے خاتمہ کے دوران کم از کم 31 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہوئے، خوف و ہراس اور بھگدڑ مچ گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس تعداد میں اضافے کی توقع ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں