کرتارپور راہداری منصوبہ، پاک بھارت مذاکرات آج واہگہ باڈر پر ہوں گے

 

لاہور(مستنصر عباس) کرتار پور راہداری منصوبے پر پاک بھارت مذاکرات آج واہگہ باڈر پر ہوں گے۔ پاک بھارت مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل اور بھارتی وفد کی قیادت جوائنٹ سیکریٹری خارجہ کریں گے۔

 

پاک بھارت  کرتار پور راہداری مذاکرت دوبارہ شروع ہونے جا رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے 14 جولائی کو ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے پروگرام کو حتمی شکل دے دی۔ بھارت کی جانب سے کرتار پور رہداری منصوبے کے حوالے سے نکات تیار کرلیے گئے۔

 

مذاکرات میں کرتارپور راہداری کے افتتاح کی تاریخ اور وقت پربات ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی افتتاحی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کی طرف سے شریک اہم رہنماؤں کے نام فائنل کیے جائیں گے۔  

 

کرتار پور راہداری منصوبے کے افتتاح کے موقع پر کتنے بھارتی یاتری پاکستان آئیں گے اس پر بھی بات ہوگی۔ سکھ یاتریوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار سمیت بھارت سے آئے یاتری کتنی کرنسی ساتھ لاسکتے ہیں اس کا بھی تعین ہوگا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں