یوم کشمیر، تحریک آزادی کشمیر اور برہان وانی!

نہتے مظلوم کشمیریوں کے ہیرو برہان وانی کی شہادت ہی تھی جس نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکی۔ یہی وجہ  ہے آج مقبوضہ وادی کے ہر گھر میں برہان وانی  ہے۔

 

یوم کشمیر پر نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے ساتھ نوجوان حریت رہنما برہان وانی شہید کا ذکر بھی ضروری ہے۔ برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی۔ آزادی کے متوالوں کو نیا جوش، نیا ولولہ دیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں آج تک کسی نے برہان وانی جیسا جنازہ نہیں دیکھا۔ تحریک آزادی کشمیر کی نئی لہر میں برہان وانی کی شہادت کے اثرات نمایاں  ہیں۔

 

برہان وانی آج بھی زندہ ہیں۔ آج مقبوضہ وادی کے ہر گھر میں برہان وانی ہے۔ لاکھوں برہان وانی بھارت کے ظلم و بربریت کے آگے ڈٹ گئے ہیں۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں