بنگلور میں ہندو بلوائیوں کا کشمیری طالب علم پر تشدد

پبلک نیوز: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کی انتہا، شوپیاں میں مزید 3 کشمیریوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ حکومت نے انتہا پسند جنونیوں کو لگام نہ ڈالی۔ بنگلور میں سری نگر سے تعلق رکھنے والے ماڈل اور انجینئرنگ کے طالب علم ابصار ڈار کو بلوائیوں نے لوہے کی راڈ سے مارا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ قابض فورسز نے ضلع کلگام اور کپواڑہ کا محاصرہ کیا، گھر گھر تلاشی کی آڑ میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ بھارتی فوج نے کلگام میں ایک گھر کو بھی نذرِ آتش کیا۔

 

شہادتوں کے بعد وادی بھر میں بھارتی فورسز اور کشمیریوں کے درمیاں جھڑپیں ہوئیں۔ ظالم بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ کے چھرے چلائے اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ جس سے کئی کشمیری زخمی ہو گئے۔

 

دوسری جانب بنگلورو میں بھارتی انتہا پسندوں نے ایک اور کشمیری مسلمان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سری نگرسے تعلق رکھنے والے ماڈل اور انجینیئرنگ کے طالب علم ابصار ڈار کو بلوائیوں نے لوہے کی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں