مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 شہری شہید کر دیئے

پبلک نیوز: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم رکنے کا نام نہیں لے رہے۔ بھارتی فوج نے پلواما کا محاصرہ کر کے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم و جبراور بربریت جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے شہر پلواما کے علاقہ راج پورہ میں بھارتی فوج نے محاصرہ کیا جس کے دوران فائرنگ کر کے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

 

قابض انتظامیہ نے پلواما اور شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔ بھارتی مظالم کے خلاف علاقہ کے لوگ احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے تو  بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کر کے درجنوں کو زخمی کر دیا۔

 

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فورسز اب تک لاتعداد کشمیری بچوں، خواتین، نوجوانوں اور بزرگوں کو عمر بھر کے لیے اپاہج اور نابیانا بنا چکی ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں