مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت، 3 دن میں 6 کشمیری شہید

پبلک نیوز: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت تھم نہ سکی۔ پلواما میں ایک اور کشمیری نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ تین دن کے دوران 6 کشمیری نوجوان شہید ہوئے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری ہے۔ قابض فورسز نے پلواما کے علاقے رتنی پورہ کا محاصرہ کیا اور ایک نہتے کشمیری نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

 

فورسز کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی آڑ میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی، تین روز میں مقبوضہ وادی میں شہادتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

 

2 روز قبل درندہ صفت بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں 5 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر آنسو گیس کے شیل اور پیلٹ گن سے فائر کر کے درجنوں کشمیریوں کو زخمی کیا تھا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں