مودی سرکار کشمیری عوام کے خون کی پیاسی، سرچ آپریشن کی آڑ میں 7 کشمیری شہید

 

پبلک نیوز: درندہ صفت بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں مزید 7 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی۔ کشمیری نوجوانوں کو کیرن کےعلاقے میں شہید کیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج ظلم کی نئی داستان رقم کر رہی ہیں۔ سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔ قابض فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں مزید 7 کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

 

گزشتہ روز سوپور اور شوپیاں میں بھی 3 کشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا جبکہ متعدد گھر نذرِ آتش کیے گئے۔ شوپیا٘ں میں شہید نوجوان زینت السلام نیکو کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

 

بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کے خلاف میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں، کسی کو بھی کشمیریوں کا حق چھیننے نہیں دیں گے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں