مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 8 کشمیری شہید

شوپیاں (پبلک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ ضلع شوپیاں میں نہام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کر کے 6 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مظالم کی انتہا کر دی۔ درندہ صفت فوج نے شوپیاں میں مزید 6 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔ سرینگر میں بھارتی فورسز نے کئی مکانات دھماکا خیزمواد سے اڑا دیئے۔ ملبے سے 2 لاشیں نکال لی گئی۔ نہتے نوجوانوں کو بزدل بھارتی اہلکاروں نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔ بھارتی فوج نے تلاشی کے بہانے نوجوانوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ  بھی بنایا اور علاقے میں ایک گھر کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس بند ہے۔ 3 روز میں شہادتوں کی تعداد 14 ہو گئی، لیکن عالمی برادری خاموش ہے۔ شہادتوں کے خلاف احتجاج شروع ہوا تو بھارتی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ فائرنگ بھی کی جس سے کئی کشمیری زخمی ہوگئے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں