سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی

کراچی (پبلک نیوز) سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی، کراچی کی ساحلی پٹی پر جاری کیکراون پراجیکٹ میں اہم پیشرفت، ذخائر کے لئے جاری ڈرلنگ کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈرلنگ کا کام 5 ہزار میٹر تک مکمل کر لیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی، کراچی کی ساحلی پٹی پر جاری کیکراون پراجیکٹ میں اہم پیشرفت، ذخائر کے لئے جاری ڈرلنگ کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیڑھ ارب بیرل کے برابر خام تیل اور گیس دریافت ہونے کا امکان ہے۔ تیل اور گیس کی دیگر دو بڑی دریافتیں میکسیکو اور برازیل میں ہونے کا امکان ہے جبکہ تیسری بڑی دیافت سے پاکستان کے سمندر سے ممکنہ طور ہو سکتی ہے۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں یہ خوشخبری سنائی تھی کہ جلد ہی پاکستان کے سمندر سے گیس اور تیل کے ذخائر ملنے کا امکان ہے اور اب عالمی تحقیقاتی ادارے نے بھی اسی قسم کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں