با حجاب مسلم لڑکی نے گھڑ دوڑ مقابلہ جیت کر تاریخ رقم کر دی

 

برطانیہ (پبلک نیوز) برطانیہ میں معروف گھڑ دوڑ مقابلے میں پہلی بار حجاب پہن کر مسلمان لڑکی خدیجہ ملاح نے گھڑ دوڑ مقابلہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ خدیجہ مقابلے میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں سب سے کم عمر تھی۔

 

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پہلی بار با حجاب مسلم لڑکی نے گھڑ دوڑ مقابلہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ 18 سالہ خدیجہ ملاح نے معروف "مگنولیا کپ" میں حجاب پہن کر ماہر گھڑ سواروں کو پچھاڑتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔ خدیجہ مقابلے میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں سب سے کم عمر تھی۔

 

مقابلہ جیتنے کے بعد خوشی کے آنسوؤں کے ساتھ خدیجہ نے اپنے والدین کو گلے لگایا۔ خدیجہ نے اپنی جیت کو مسلم خواتین اور والدین کے نام کرتے ہوئےکہنا تھا کہ وہ مسلمان لڑکیوں کے لیے رکھی جانے والی روایتی سوچ  کو بدلنا چاہتی ہے تاکہ وہ بھی اپنے خواب پورے کرسکیں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں