جمال خشوگی کی لاش واپسی کیلئے بیٹوں کی اپیل

پبلک نیوز: جمال خشوگی کی گمشدگی کی اطلاع اور پھر ہلاکت کا عرصہ نہایت کرب میں گزرا۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں مقتول سعودی صحافی کے بیٹوں نے باپ کی لاش کی واپسی کے لیے جذباتی اپیل کی۔

لاش ملی نہ ہی قاتل پکڑے گئے۔ سعودی صحافی کے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا۔ جمال خشوگی کے بیٹوں کا سعودی حکام سے اپنے والد کی لاش دینے کا مطالبہ کر دیا۔

استنبول کے سعودی قونصل خانے میں اپنے والد اور واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار کے قتل کے بعد جمال خشوگی کے بیٹوں صالح اور عبداللہ خاشقجی نے پہلے انٹرویو میں کہا کہ والد کی گمشدگی اور قتل کی اطلاع کے درمیان کا وقت نہایت اذیت میں گزارا۔

انھوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں ان کے والد کو دردناک موت نہ دی گئی ہو۔  وہ بس اتنا ہی چاہتے ہیں کہ جمال خشوگی کو مدینہ میں ان کے آبائی قبرستان میں دفنایا جائے۔ان کے والد بہت اچھے انسان تھے۔ جنھیں غلط اور سیاسی وجوہات کی بھینٹ چڑھایا گیا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں