خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 فروری تک توسیع

لاہور (شاکر محمود اعوان) پیراگون اسکینڈل میں خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں7 دن کی توسیع کر دی گئی۔ احتساب عدالت نے دونوں بھائیوں کو 2 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت ہوئی۔ خواجہ برادران کو پیش کیا گیا۔ نیب تفتیشی افسر نے اب تک کی تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

 

نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ سعد رفیق قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے 7 دن کے راہداری ریمانڈ پر تھے۔ اکاونٹس میں ہونے والی ٹرانزیکشنز کے حوالے سے کوئی تفتیش نہیں ہو سکی۔ خواجہ برادران کا مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

 

وکیل صفائی امجد پرویز نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ کہا ہم سے 10 سال کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مانگا گیا جو ہم نے تحریری طور پر نیب کے حوالے کر دیا۔ تفتیش میں کچھ نیا نہیں ملا۔

 

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا۔ عدالت نے خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 دن کی توسیع کر دی۔ نیب کو انہیں 2 فروری کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں