متحدہ کی کردار کشی میڈیا پر آکر نہ کی جائے: خواجہ اظہارالحسن

کراچی (پبلک نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی  فاروق ستار پرتنقید ان کا کہنا ہے کہ متحدہ کی کردار کشی میڈیا پر آکر نہ کی جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے باہر ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن فاروق ستار پر برس پڑے۔ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار نے کہا کہ فاروق ستار ایم کیو ایم کے کارکن ہیں ایم کیو ایم کی کردار کشی میڈیا پر آکر نہ کی جائے۔ محفوظ یار خان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے 2 بار پارٹی کا بیڑہ غرق کیا اور تیسری بار کرنے کی تیاری میں تھے۔ 22 اگست کو فاروق ستار نے نہیں بلکہ پارٹی کے اہم رہنماؤں نے پارٹی سنبھالی تھی۔

شاہد پاشا نے فاروق ستار کو پیغام دیا کہ کراچی میں مار دھاڑ، ٹارگٹ کلنگ اور چائنا کٹنگ کے زمہ دور وہ لوگ ہیں جو ایم کیو ایم سے چلے گئے ہیں۔ فاروق ستار ان سے بات چیت کریں

 فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مجھے تنظیم کی بنیادی رکنیت سے ہٹانے کے فیصلہ کو مجھ سمیت ہزاروں کارکنان نے مسترد کیا ہے۔ یہ فیصلے پارٹی کے کچھ انا پرست لوگ کررہے ہیں۔ میں نے کسی کی دم پر پاوں نہیں رکھا ہے جو لوگ تلملا اور بلبلا رہے ہیں۔

بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث ملتوی کردی گئی۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں