وزیر اعظم آستینیں چڑھا کر کہتے ہیں ان کو نہیں چھوڑوں گا: خواجہ سعد رفیق

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آستینیں چڑھا کر کہتے ہیں نہیں چھوڑوں گا۔ وزرا کہتے ہیں ہم نے گرفتاریاں کروائی ہیں۔

 

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دفتر میں احتساب سیل قائم کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے دور میں بھی ایسا ہی ایک احتساب سیل قائم کیا گیا تھا۔ اس وقت بھی غلط اقدام اٹھایا گیا تھا آج بھی یہ اقدام غلط ہے۔ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں۔

 

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جو سمجھتا ہے کہ جمہوری نظام محفوظ ہے وہ غلط سوچتا ہے۔ جمہوری نظام کو خطرہ ہے۔ وزیر اعظم آستینیں چڑھا کر کہتے ہیں نہیں چھوڑوں گا۔ وزرا کہتے ہیں ہم نے گرفتاریاں کروائی ہیں حکومت نے اپنے بیانات سے اپنی ساکھ ختم کر دی ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں