پیراگون سٹی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں: خواجہ سعد رفیق

لاہور(پبلک نیوز) خواجہ سعد رفیق نے پراگون سٹی سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کر دیا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کبھی پیراگون سٹی سے کوئی قرضہ، انوسٹمنٹ یا ایڈوانس نہیں لیا۔ تمام الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

 

خواجہ سعد رفیق نے پیراگون سٹی اسکینڈل میں اپنے تحریری جواب میں واضح کر دیا کہ ان کا پیراگون سٹی سے دور دور تک کوئی تعلق واسطہ نہیں، پبلک نیوز کو موصول ہونے والے تحریری بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہیں کہ میں نے پیراگون سٹی سے کوئی پلاٹ خریدا اور نہ ہی کوئی زمین ٹرانسفر کی البتہ پیراگون سٹی کے ساتھ صرف زمین کا تبادلہ کر کے پلاٹس حاصل کیے اور تبادلے کی ساری تفصیلات نیب کو جمع کروا دی ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے تحریری بیان میں کہا ہے کہ جو پلاٹس حاصل کیے ان پیراگون کو ڈویلپمنٹ چارچز کے طور پر 1 کڑوڑ 50 لاکھ جمع کروانا پڑے جس میں سے 26 لاکھ 47 ہزار 60 روپے بنک اکاونٹس کے زریعے جمع کروائے، فنانشل ٹرازیکشن کی تمام تفصیلات بھی جمع کروائی ہیں۔

 

خواجہ سعد رفیق نے تحریری جواب میں ایم ایس سعدان ایسوسی ایٹ کی مالکیت کا اقرار کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے شیئرز کی مالیت 2کڑوڑ 98 لاکھ 84 ہزار 768 روپے ہیں۔ پیراگون سٹی کو زمین خریدنے کے لیے جو سروسز دیں اس کے عوض 62 لاکھ 20 ہزار 296 روپے بطور کمشن بھی وصول کیا۔ سعد رفیق کا کہنا ہے میں نے کبھی پراگون سٹی کے ساتھ عارضی یا مستقل انوسٹمنٹ نہیں کیا اور نا ہی کوئی بھی ہاوسنگ پراجیکٹ یا یونٹس کو نہیں خریدا۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں