زمینوں پر قبضہ سے متعلق کیس میں کھوکھر برادران کی عبوری ضمانت منظور

لاہور (شاکر محمود) لاہور کی سیشن عدالت نے زمینوں پر قبضہ سے متعلق کیس میں کھوکھر برادران کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے افضل کھوکھر، سیف الملوک کھوکھر اورشفیع کھوکھر کو پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق زمینوں پر قبضہ کرنے کے مقدمات میں کھوکھر برادران لاہورکی سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے کھوکھر برادران کی قبل از گرفتاری درخواستوں پر سماعت کی۔

 

وکیل کھوکھر برادران نے عدالت کو بتایا کہ افضل کھوکھر، سیف الملوک کھوکھر اور ملک شفیع کھوکھر کے خلاف تھانہ نواب ٹاون پولیس نے قبضہ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ پولیس نے بغیر شواہد کے جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا ہے لہذا عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔

 

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر کھوکھر برادرن کی پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانیتں منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

حارث افضل  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں