تجاوزات کے خلاف آپریشن کو سیاست کی نظر نہیں ہونے دیں گے: خرم شیر زمان

کراچی(پبلک نیوز) شہرقائد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر رکن صوبائی اسمبلی خرم شیرزمان نے روعمل دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کی آڑ میں امیروں کو تحفظ اور غریبوں کے گھر گرائے جارہے ہیں۔

 

شہر قائد کو تجاوزات سے پاک کرنے کامشن، تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن منصفانہ نہیں۔غریبوں کے مکان گرائے جارہے ہیں۔ امیروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو رہی۔ آپریشن کو سیاست کی نظر نہیں ہونے دیں گے۔ میئر کراچی امیروں کے خلاف آپریشن اور چائنہ کٹنگ کرنے والوں پر کب ہاتھ ڈالیں گے؟


رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاؤل ہاوس کے قریب دس سال سے تعمیر دیوار کیوں نہیں توڑی گئی۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ میرے حلقہ میں تجاوزات کے خلاف کیوں نوٹس نہیں لیا جاتا۔ میئرکراچی صرف غریبوں کے گھروں کی طرف رخ کررہے ہیں، چیف جسٹس کے احکامات صرف غریبوں کیلئے نہیں،50 کروڑکے ہرجانے کاجلدجواب دوں گا۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں