عمران خان اور ایم کیو ایم کا منشور ایک، دونوں دہشتگردوں کے سرپرست ہیں: خورشید شاہ

سکھر (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز، شہبازاوراب حمزہ کے خلاف کارروائیاں ہورہی ہیں۔ عمران خان اور ایم کیو ایم کا منشور ایک ہے۔ سلیکٹر سے بڑی غلطی ہوئی۔

حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب کے چھاپہ پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز، شہباز اور اب حمزہ کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔ عمران خان کی چیئرمین نیب سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ جس سے کارروائی پر جانبداری کا الزام لگتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان اور ایم کیو ایم کا منشور ایک ہے۔ دونوں دہشتگردوں کے سرپرست ہیں۔ عمران خان سے سب مایوس ہیں۔ سلیکٹر سے بڑی غلطی ہوئی۔ پیپلز پارٹی آئی، کنٹینر لائی تو ایک کال پر واپس نہیں جائے گی۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں