"یزید کے قصیدے اور حسین کا ماتم، سی ٹی ڈی اہلکاروں کو شاباش اور سانحہ ساہیوال پر افسوس"

اسلام آباد (پبلک نیوز) ساہیوال کے اندوہناک واقعہ پر مسلم لیگ کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کل نہتے لوگوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں۔ وزیراعظم نے ریاست مدینہ کا تصور پیش کیا تھا۔ وزیراعلیٰ بچوں کو پھول دے رہے ہیں۔

 

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل نہتے لوگوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں۔ وزیراعظم نے ریاست مدینہ کا تصور پیش کیا تھا۔ وزیراعلیٰ بچوں کو پھول دے رہے ہیں۔ دوسری طرف سی ٹی ڈی کو کامیابی پر مبارکباد دی گئی۔ سانحہ ساہیوال پر وزراء کے متضاد بیانات دیئے گئے۔ ذیشان کا بھائی ڈولفن پولیس میں ہے۔ اگر ویڈیو سامنے نہ آتی تو حقائق واضح نہ ہوتے۔ بچوں کے سامنے ان کے ماں باپ کو گولیاں ماری گئیں۔

 

 

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج بھی راؤ انوار دندناتا پھر رہا ہے۔ راؤ انوار نے سیکڑوں جعلی پولیس مقابلے کیے۔ دہشت گردی ختم کرنے والے خود دہشت گرد بن گئے۔ اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ چلانا چاہیے۔ پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام  ہوچکی ہے۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں