اپوزیشن کے اتحاد کو حکومت اپنے لیے خطرہ نہ سمجھے: سعد رفیق

اسلام آباد (پبلک نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے ہم حکومت وقت کو آئینہ دکھاتے رہیں گے۔ پاکستان بنانے کی قرارداد پیش کرنے والوں کو غدار بنا دیا گیا۔ پاکستان میں غربت ختم کرنے اور جہالت پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو چاہیے سنجیدگی اختیار کرے۔ شیخ رشید اور چودھری برادران سے متعلق بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

 

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بے پناہ دباؤ کے باوجود اسپیکر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری کر کے بات کرنے کا حق دینے پر مشکور ہوں۔ جیل کی سلاخوں کی پیچھے سے ایک سیاسی کارکن جس کی اپنی سیاسی جدوجہد کی عمر 4 دہائیوں پر محیط ہے، ایک اور انداز میں ساری صورتحال کو دیکھ سکتا ہے۔

 

 

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بطور پولیٹیکل کامریڈ اپنے لیے پریشان نہیں ہوں، نیب والوں کو کہا ہے کہ ریفرنس ضرور بناؤ، جتنا آپ نے اور آپ کے سرپرستوں نے بدنام کیا، اب ضروری ہے کہ ریفرنس بنے تاکہ کورٹ آف لاء میں اس کا فیصلہ ہو۔ اپوزیشن کے اتحاد کو حکومت اپنے لیے خطرہ نہ سمجھے، برسوں کے تجربات سے بہت سیکھا ہے یہی وجہ ہے کہ روز گالیاں ملنے کے باوجود حکومت گرانا نہیں چاہتے لیکن چھوٹے موٹے جھگڑے ہوتے رہیں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ جیل میں انسان کے پاس سوچنے سمجھنے کا زیادہ وقت ہوتا ہے۔ جیل میں 12سال بعد بریک ملی، لطف  اٹھا رہا ہوں۔ ہم حکومت وقت کو آئینہ دکھاتے رہیں گے۔ پاکستان بنانے کی قرارداد پیش کرنے والوں کو غدار بنا دیا گیا۔ پاکستان میں غربت ختم کرنے اور جہالت پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو چاہیے سنجیدگی اختیار کرے۔ شیخ رشید اور چودھری برادران سے متعلق بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ نادان لوگوں کی بجائے سینئر رہنماوں کی باتوں  پر عمل کرنا چاہیے۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں